امریکہ-ایران امن معاہدے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ہونے جا رہا ہے؟

امریکا اور ایران کے درمیان مبینہ امن ڈیل کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے اثرات پاکستان سمیت دیگر تیل درآمد کرنے والے ممالک پر بھی مرتب ہونے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت کم ہو کر 80 ڈالر 76 سینٹ فی بیرل تک آگئی ہے، جبکہ برینٹ خام تیل 83 ڈالر 70 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل بھی 83 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے، جس سے عالمی منڈی میں خام تیل کی مجموعی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تلہ گنگ میں المناک حادثہ، بس کی ٹکر سے تین نوجوان جاں بحق

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سینئر صحافی اور تجزیہ کار حسن ایوب کے مطابق آئندہ جمعے کو پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں کم از کم 100 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، جس سے صارفین کو نمایاں ریلیف مل سکتا ہے۔

Scroll to Top