انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
انڈونیشین محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز شہر پالو سے تقریباً 42 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔
زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔





