عمران خان کا ووٹ اور سپورٹ ہی میری کامیابی کی وجہ ہے،زرتاج گل کا اعتراف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما زرتاج گل نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اگر عمران خان کا ووٹ اور سپورٹ نہ ہوتا تو وہ سیاسی میدان میں کچھ بھی نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اور واضح کیا کہ عمران خان کی حمایت کے بغیر وہ کبھی بھی کونسلر بھی نہیں بن سکتیں۔

زرتاج گل نے اپنی سیاسی زندگی کے بارے میں تفصیل سے بات کی اور کہا کہ انہوں نے سیاسی سفر کی ابتدا گراس روٹ سطح سے کی تھی، اور وہ پاکستان تحریک انصاف کی سٹوڈنٹ ونگ “آئی ایس ایف” کی رکن تھیں۔

انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ نو مئی کے بعد پی ٹی آئی میں کچھ تبدیلیاں آئی ہیں، تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ پارٹی میں رہ کر ایک دوسرے کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اپنایا جائے۔

زرتاج گل نے شیر افضل مروت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت نو مئی کے بعد مضبوطی سے میدان میں کھڑے ہوئے اور ان کا سٹیمنا ان کے اپنے سٹیمنا سے مختلف ہے۔

یہ بھی پڑھیں پوری تیاری کیساتھ پارلیمنٹ جائینگے، کسی کو بولنے نہیں دینگے ، زرتاج گل

زرتاج گل نے کہا کہ ان کے اور شیر افضل مروت کے درمیان سٹیمنا کا فرق ہے، تاہم وہ ہمیشہ اپنے سیاسی قائد عمران خان کے فیصلوں کی پیروی کرتی ہیں اور ان کے ہر فیصلے کو تسلیم کرتی ہیں۔

انہوں نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ اگرچہ پی ٹی آئی میں کچھ اختلافات ہیں، لیکن پارٹی کے اندر ایک دوسرے کے ساتھ احترام اور برداشت کا رویہ ہونا چاہیے۔

زرتاج گل نے کہا کہ ان کی موجودگی اور کامیابی صرف عمران خان کے ووٹ اور حمایت کی بدولت ممکن ہوئی ہے اور ان کی سیاست کا محور عمران خان کا وژن اور رہنمائی ہے۔

Scroll to Top