وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کردیئے

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کردیئے

خطے میں امن و سفارتی تعلقات کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق خطے میں امن، استحکام اور سفارتی تعلقات کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) پر اعلیٰ سطحی دستخط کیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کیے، جبکہ اس دستاویز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دستخط بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم آفس کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی میں کمی اور باہمی اعتماد کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنا اور خطے میں پائیدار امن کو فروغ دینا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت مستقبل میں فریقین کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اس پیش رفت کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے خطے میں سیاسی اور معاشی استحکام کی راہیں ہموار ہونے کی توقع ہے۔

Scroll to Top