وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر بعد سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے، اہم عالمی ملاقاتوں میں شرکت متوقع
وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر بعد سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ اہم عالمی اور سفارتی ملاقاتوں میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو بیان جاری کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر باقاعدہ دستخط کیے جائیں گے، جس میں وزیراعظم بطور اہم فریق شریک ہوں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم کی امریکی اور ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
سوئس وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے نمائندے، پاکستان، قطر اور دیگر متعلقہ ممالک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ جمعہ کے روز برگن اسٹاک میں ملاقات کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق یہ ملاقاتیں خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن و استحکام کی کوششوں کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہیں۔





