تفتان بارڈر سے تجارت کی راہیں کھل گئیں، پاک ایران تجارتی ویزا بحال،تاجروں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

تفتان بارڈر سے تجارت کی راہیں کھل گئیں، پاک ایران تجارتی ویزا بحال،تاجروں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

پاکستانی تاجروں کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں تقریباً ایک سال بعد تفتان بارڈر پر تجارتی ویزا سہولت دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔

بلوچستان ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد پاک ایران سرحدی تجارت کا نیا سلسلہ باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ اس فیصلے کو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ویزا بحالی سے نہ صرف پاک ایران تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے بلکہ اس سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

طویل عرصے سے ویزا سہولت کے منتظر تاجروں نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے کاروباری برادری کے لیے ایک بڑا ریلیف قرار دیا ہے۔ مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سرحدی تجارت میں بہتری آئے گی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

ماہرین کے مطابق تفتان بارڈر پر تجارتی ویزا کی بحالی سے خطے میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔

Scroll to Top