متحدہ عرب امارات نے سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے ایک بڑا اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے اکاؤنٹ بنانے کے لیے کم از کم عمر 15 سال مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
حکومتی میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس نئے فیصلے کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانا یا انہیں استعمال کرنا مکمل طور پر ممنوع ہو گا۔
اماراتی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نئے قوانین کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مکمل رسائی حاصل نہیں ہو سکے گی۔
امارات کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے قوانین سخت کیے جا رہے ہیں۔ آسٹریلیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی کا قانون پہلے ہی نافذ کر رکھا ہے، جبکہ برطانیہ نے بھی حال ہی میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے اسی طرز کی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مئی 2026 تک کتنے پاکستانی سعودی عرب اور یو اے ای پہنچے؟ اعداد و شمار جاری
دوسری جانب فرانس، ترکی اور ڈنمارک جیسے ممالک میں بھی 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سخت قانونی پابندیاں یا والدین کی لازمی اجازت کے قوانین لائے جا چکے ہیں جبکہ ملائیشیا اور انڈونیشیا میں بھی اس حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔





