مئی 2026 تک کتنے پاکستانی سعودی عرب اور یو اے ای پہنچے؟ اعداد و شمار جاری

اسلام آباد: رواں سال مئی 2026ء تک 2 لاکھ 78 ہزار 536 پاکستانی روزگار کے حصول کیلئے بیرون ملک جا چکے ہیں، جن میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

بیورو آف امیگریشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بڑی تعداد میں پاکستانی شہری بیرون ملک ملازمتوں کے لیے روانہ ہوئے۔

ڈیٹا کے مطابق رواں سال 1 ہزار 284 ڈاکٹرز، 52 ہزار 652 ڈرائیورز، 1 لاکھ 72 ہزار 6 مزدور، 2 ہزار 341 انجینئرز جبکہ 487 نرسز بیرون ملک روزگار کیلئے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانیوں کی سب سے بڑی تعداد سعودی عرب روانہ ہوئی، جہاں رواں سال 1 لاکھ 59 ہزار 144 افراد روزگار کے لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی صارفین کیلئے بڑی خبر، پرانا بل ختم، نیا ڈیزائن سامنے آگیا

دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) رہا، جہاں 50 ہزار 574 پاکستانی ملازمت کے سلسلے میں پہنچے۔ اس کے علاوہ 30 ہزار 312 پاکستانی قطر، 1 ہزار 234 برطانیہ، 357 امریکا، 86 ہانگ کانگ اور 23 افراد ایران گئے۔

بیورو آف امیگریشن کے مطابق بیرون ملک جانے والے افراد میں ہنرمند اور غیر ہنرمند کارکنوں کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں کے ماہرین بھی شامل ہیں، جو روزگار کے بہتر مواقع کی تلاش میں مختلف ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ خلیجی ممالک اب بھی پاکستانی افرادی قوت کیلئے سب سے بڑی منزل ہیں، جہاں بڑی تعداد میں شہری روزگار کے مواقع حاصل کر رہے ہیں۔

Scroll to Top