خیبر پختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس کل بروز جمعہ صبح گیارہ بجے سول سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا گیا ہے۔
صوبائی کابینہ کے اس اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کریں گے۔ اجلاس میں صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : انتظار ختم !خیبرپختونخوا حکومت کا پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ ،تاریخ بارے پتا چل گیا
اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصیاور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے جبکہ صوبے کی مالیاتی صورتحال اور ترقیاتی بجٹ سمیت مختلف اہم امور پر بھی مشاورت کی جائے گی۔





