پاسپورٹ کے نظام میں اہم اصلاحات کا فیصلہ کرتے ہوئے پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ای پاسپورٹ پر مکمل منتقلی سے پاسپورٹ کے نظام میں فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پریمیم سروسز حاصل کرنے والے شہریوں کو پاسپورٹ کے اخراجات کے مطابق فیس ادا کرنا ہوگی۔
ذرائع کے مطابق بیرون ملک اور اندرون ملک پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری کے لیے ابتدائی کام مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ شہریوں کو پاسپورٹ ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔
مزید بتایا گیا کہ یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس نظام نافذ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ کیسے ملتے رہے؟ ناقابلِ یقین اسکینڈل سامنے آگیا
اجلاس میں آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کو پاک آئی ڈی پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔





