کراچی پورٹ نے کنٹینر ہینڈلنگ میں نیا قومی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے مالی سال کے اختتام سے قبل 26 لاکھ 51 ہزار سے زائد ٹی ای یو ہینڈل کر لیے ہیں۔
ایڈمرل شاہد احمد نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ قومی معیشت اور بحری تجارت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ان کے مطابق یہ تاریخی کارکردگی بندرگاہ کی استعداد کار اور بڑھتی ہوئی تجارتی سرگرمیوں کا واضح ثبوت ہے۔
وزیرِ بحری امور کے مطابق یہ ریکارڈ کارکردگی بحری شعبے میں کاروباری اعتماد میں اضافے کی عکاس ہے، ایڈمرل شاہد احمد نے کہا کہ یہ کامیابی ملک کے تجارتی شعبے کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔
جُنید انور نے کہا کہ یہ تاریخی سنگِ میل کراچی پورٹ ٹرسٹ کے افسران اور ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 82 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور
کے پی ٹی کے چیئرمین کے مطابق بندرگاہی اصلاحات اور جدید انفراسٹرکچر کے باعث کارگو ٹریفک میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس نے پورٹ کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا ہے۔





