پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس نے 1 لاکھ 82 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا تھا جس کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 576 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق انڈیکس ایک موقع پر 1 لاکھ 81 ہزار 87 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا جبکہ گزشتہ روز مارکیٹ 1 لاکھ 80 ہزار 511 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار کی سطح سے بھی نیچے
ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد اور معاشی سرگرمیوں میں استحکام کی عکاس ہے۔





