کاشف الدین سید
پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایم آر آئی مشین کل تک مکمل طور پر فعال ہو جائے گی اور مریضوں کے لیے ٹیسٹ کی سہولت دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔
ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے مطابق ایم آر آئی مشین سروس کے معطل ہونے کی بنیادی وجہ واپڈا کی بار بار ہونے والی ٹرپنگ تھی۔ بجلی کے بابارٹرپنگ کے باعث ایم آر آئی مشین کی بیٹریاں ہوگئی تھی اور ہسپتال آنے والے مریضوں کو شدید سفری و مالی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ کو اب نئی بیٹریاں موصول ہو چکی ہیں اورٹیم نے فوری طور پر ان کی انسٹالیشن (تنصیب) کا کام شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عید تعطیلات میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں مریضوں کا شدید رش، 12 ہزار سے زائدکیسز رپورٹ
انتظامیہ نے اس عارضی تعطل اور تکنیکی خرابی کے باعث عوام کو پہنچنے والی پریشانی پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے معذرت کا اظہار بھی کیا ہے۔





