بیلفاسٹ: آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عالمی چیمپئن بھارت کو 34 رنز سے شکست دے کر نہ صرف سیریز میں برتری حاصل کر لی بلکہ بھارتی ٹیم کے خلاف اپنی تاریخ کی پہلی بین الاقوامی کامیابی بھی اپنے نام کر لی۔
دو ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے افتتاحی مقابلے میں آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔
ٹیم کی جانب سے کپتان لورکن ٹکر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رنز بنائے، جبکہ گیرتھ ڈیلنی نے 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر مجموعے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عالمی چیمپئن بھارت کی بیٹنگ لائن خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم 19ویں اوور میں 148 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں : یومِ عاشور پر سیکیورٹی فورسز کو محسن نقوی کا سلام، قوم کو آپ پر فخر ہے
بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے صرف 20 گیندوں پر 49 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی، تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر نمایاں کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا، جس کے باعث بھارتی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
اس شاندار فتح کے ساتھ آئرلینڈ نے دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ میچ میں ڈیبیو کرنے والے آئرش فاسٹ بولر میٹ ہولارڈ نے تین اہم وکٹیں حاصل کر کے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔
یہ کامیابی آئرلینڈ کے لیے تاریخی حیثیت رکھتی ہے، کیونکہ اس نے پہلی بار کسی بھی بین الاقوامی میچ میں بھارت کو شکست دے کر اپنی کرکٹ تاریخ کا یادگار باب رقم کیا۔





