پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے اہم مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہوں گے، دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندے شرکت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات کا مقصد “اسلام آباد مفاہمتی یادداشت” کے تحت طے پانے والے نکات پر پیش رفت اور ان کے عملی نفاذ سے متعلق امور کا جائزہ لینا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بھی مذاکراتی عمل میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں، جبکہ ایرانی وفد پہلے ہی وہاں پہنچ چکا ہے۔ دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی مذاکرات میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات کیلئے سوئٹزر لینڈ روانہ ہو گئے
پاکستان اور قطر اس اہم سفارتی عمل میں ثالث کا کردار ادا کریں گے، دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مذاکرات امریکا اور ایران کے درمیان اعتماد سازی، کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔





