وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جاری مذاکرات عالمی امن کے لیے ایک اہم موقع ہیں اور امید ہے کہ بات چیت کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
سوئٹزرلینڈ برگن اسٹاک کانفرنس ہال میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث یہ مذاکرات ممکن ہوئے ہیں جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ تمام فریق مل کر دنیا میں اتحاد، استحکام اور امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مذاکرات کے نتیجے میں اہم پیش رفت ہوگی اور مشترکہ کوششیں کامیاب ثابت ہوں گی۔
شہباز شریف نے کہا ہم یہاں سے واپس جائیں گے تو ہمارے ہاتھوں میں شاندار دستاویزات ہوں گی جو نہ صرف مذاکراتی عمل کی کامیابی بلکہ عالمی امن اور تعاون کے فروغ میں بھی اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: آپ نے جوکیا ہم اس کے لئے شکر گزار ہیں، جے ڈی وینس کا فیلڈ مارشل سے مکالمہ
انہوں نے مزید کہا کہ باہمی اعتماد، مکالمے اور تعاون کے ذریعے دیرپا اور مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں جن کے اثرات پورے خطے اور عالمی برادری پر مرتب ہوں گے۔





