حکومت کی کارکردگی زیرو، یہ سب فارم 47 والے ہیں ، زرتاج گل

حکومت کی کارکردگی زیرو، یہ سب فارم 47 والے ہیں ، زرتاج گل

حکومت کی کارکردگی زیرو ہے،پارلیمنٹ ربڑ سٹیمپ ہے،حکومت جعلی ہے یہ سب فارم 47 والے ہیںاسمیں ایک بھی الیکشن جیت نہیں آیا ہے۔

زرتاج گل نے پختون ڈیجیٹل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب حکومت کوئی ترمیم کرنا چاہتی ہیں تو لوگوں کی مائیں ،بہنیں اغوا کرلیتے ہیں یہ بھی پہلی مرتبہ ہوگیا کہ پارلیمنٹ سے ایم این ایز کوبھی اغوا کیے گئے۔

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جو جوڈیشل کارکردگی تھی وہ بھی 26 ویں ترمیم کی وجہ سے ختم ہوگئی ۔پھر ہر پانچ سال بعد الیکشن کی بات ہوتی تھی تاکہ آپ اپنے مرضی کے نمائندے لیکر آئیں اس میں بھی ترمیم کردی گئی ۔اس حکومت میں شہریوں کو بالکل حقوق نہیں مل رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت جعلی ہے یہ سب فارم 47 والے ہیںاسمیں ایک بھی الیکشن جیت نہیں آیا ہے ۔پارلیمنٹ میںبیٹھے سارے جعلی ہے چاہے وہ وزیر ،وزیرمملکت ہو یا وزیراعظم ،حتیٰ کہ صدر بھی جعلی ہے ۔

انہوںنے مزید کہا کہ عمران خان صرف سیاسی طور پر قید ہے اس پر کوئی کیس نہیں ہے ۔عمران خان کیساتھ ناانصافی ہورہی ہیں ۔دہشتگردی کے سوال پر انہوں نے کہاکہ دہشتگردی ساری دنیا میں پورے ملک میں ہے صرف خیبر پختونخوا میں نہیں ہے۔

Scroll to Top