ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اس وقت ایک خاموش معاشی جنگ کا سامنا کر رہا ہے، جو میزائلوں سے لڑی جانے والی فوجی جنگ سے کہیں زیادہ مشکل ہے۔ اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق تہران میں سرمایہ کاروں سے ملاقات اور سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ معاشی شعبے سے وابستہ افراد ایک مشکل جنگ سے گزر رہے ہیں، جس کا مقابلہ آسان نہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو ایک غیر مساوی اور غیر منصفانہ جنگ کا بھی سامنا ہے، جس کا مقصد ملکی نظام کو کمزور کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ تنازع امریکی خزانے پر کتنا بھاری پڑا؟ پینٹاگون عہدیدار کا سنسنی خیز انکشاف !
پزشکیان نے دعویٰ کیا کہ مخالفین کو توقع تھی کہ ایران میں قحط اور اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگی، تاہم ایسا نہیں ہوا اور ملک میں پیداوار کا عمل جاری رہا۔





