امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مستقل معاہدہ کرنے کے خواہاں ہیں، تاہم انہیں وہاں حکومت کی تبدیلی سے زیادہ سروکار نہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو انتہائی مقبول ہیں اور بہترین کام کر رہے ہیں۔ تاہم کچھ غیر متوقع تبدیلیاں بھی ہو سکتی ہیں، کیونکہ امریکا میں کئی باصلاحیت افراد موجود ہیں۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ وہ پہلے ہی دو حکومتوں کا خاتمہ کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کو میزائلوں سے زیادہ کس جنگ نے مشکل میں ڈال دیا؟ صدر پزشکیان کا اہم بیان
دوسری جانب ایف بی آئی کے ڈیٹا بیس کی ہیکنگ سے متعلق ٹرمپ نے کہا کہ اس واقعے کے نتیجے میں مبینہ روس اسکینڈل اور امریکی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق مزید معلومات سامنے آ سکتی ہیں۔





