پاکستان اور ایران یک جان دو قالب ہیں، ایرانی صدرمسعود پزشکیان

پاکستان اور ایران یک جان دو قالب ہیں، ایرانی صدرمسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات منفرد نوعیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک حقیقت میںیک جان دو قالب ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ملک مشترکہ مستقبل اور منزل کے شراکت دار ہیں، پاکستان صرف ہمارا ہمسایہ ہی نہیں بلکہ ہمارا بھائی اور انتہائی عزیز دوست ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد اور تہران کے درمیان تعلقات قریبی اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہیں جبکہ ماضی قریب میں ہونے والے واقعات نے دونوں ملکوں کے قریبی رشتے کو ایک نئی جہت دی ہے اور اس پورے مذاکراتی عمل میں پاکستان نے بہترین کردار ادا کیا۔

ایرانی صدر نے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط پاکستان پر ایران کے بھرپور اعتماد کی بدولت ممکن ہوئے ہیں۔

انہوں نے شاندار استقبال اور پرتپاک میزبانی پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور دورۂ پاکستان کی دعوت دینے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا خصوصی ممنونیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا ایران جنگ بندی اور ایم او یو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ان تھک محنت کی،وزیراعظم

صدر مسعود پزشکیان نے مزید بتایا کہ دورے کے دوران صدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انتہائی تعمیری ملاقاتیں ہوئیں جن میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ دونوں ممالک تمام چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے ایک خوشحال مشترکہ مستقبل کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے۔

Scroll to Top