دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن (H-9) میں واقع مشہور اتوار بازار میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی ہے، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بازار کے ایک بڑے حصے اور متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق آگ اتنی شدید ہے کہ اس پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد کی فائر بریگیڈ کے ساتھ ساتھ راولپنڈی سے بھی ریسکیو کی 10 اضافی گاڑیاں اور عملہ فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔
ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ اس وقت بازار میں لگی آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے اور اس پر قابو پانے کی بھرپور کوششوں میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی، میٹرو بس میں آگ لگ گئی، آگ کیسے لگی؟ اہم خبر سامنے آگئی
آگ لگنے کے باعث بازار میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان اور دکانیں جل کر خاک ہو چکی ہیں جبکہ تاحال آگ لگنے کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح آگ پر مکمل قابو پانا اور بازار میں موجود لوگوں کا بحفاظت نکالنا ہے۔





