محمد رضوان ان فٹ، دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہونے کا خدشہ

سابق ٹیسٹ کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ان فٹ ہونے کے باعث دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

محمد رضوان اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال کیمپ کا حصہ ہیں، تاہم اطلاعات کے مطابق ایک ہفتے کی تاخیر سے کیمپ میں شامل ہونے والے وکٹ کیپر کو ڈاکٹرز نے ری ہیب میں مصروف رکھا ہوا ہے۔

دائیں ہاتھ کے بیٹر اور وکٹ کیپر محمد رضوان تاحال کرکٹنگ پریکٹس سے دور ہیں، جبکہ لاہور میں جاری کیمپ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم ان کا فٹنس ٹیسٹ 6 جولائی کو لے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے ممکنہ طور پر 15 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دورہ پاکستان مکمل، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اسحاق ڈار نے رخصت کیا

اگر محمد رضوان مکمل فٹ نہ ہوئے تو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے وکٹ کیپرز غازی غوری اور روحیل نذیر ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔

محمد رضوان نے پاکستان کے لیے آخری 15 ٹیسٹ میچز میں ایک سنچری اور 9 نصف سنچریوں کی مدد سے 1157 رنز بنائے ہیں اور وہ پاکستان کے کامیاب ترین بیٹرز میں شامل رہے ہیں۔

Scroll to Top