شہید شبیر بلوچ کے قاتلوں کو سزا، دو سال بعد دکھی ماں کو انصاف مل گیا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

شہید شبیر بلوچ کے قاتلوں کو سزا، دو سال بعد دکھی ماں کو انصاف مل گیا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہید شبیر بلوچ محض ایک باوردی اہلکار نہیں تھےبلکہ وہ کسی ماں کے لختِ جگر، کسی بہن بھائی کے سہارے اور اپنے دوستوں کے ایک مخلص و وفادار ساتھی تھے۔ انہیں جس بے رحمی اور سفاکیت کے ساتھ پتھر مار مار کر شہید کیا گیا، وہ ایسا دلخراش سانحہ ہے جو انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے کے لیے کافی ہے۔

سوشل میڈیا پر شہید شبیر بلوچ کی والدہ کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئےمیر سرفراز بگٹی نے لکھاکہ شہید کی معصوم ماں نے انصاف کے حصول کے لیے دو طویل برس انتہائی صبر اور استقامت کے ساتھ انتظار کیا۔ بالآخر قانون نے اپنا راستہ اختیار کیا اور عدالت نے حقائق کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچایا اور انہیں سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیں : شہید شبیر بلوچ کو انصاف مل گیا، ماہ رنگ لانگو اور ساتھیوں کی سزاؤں پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا ردعمل

وزیراعلیٰ نے جذباتی انداز میں لکھا کہ یہ وہ لمحہ تھا جب ایک غمزدہ اور دکھی ماں کے دل کو برسوں بعد کسی حد تک سکون اور قرار نصیب ہوا اور اسے یہ احساس ملا کہ انصاف میں تاخیر ضرور ہوئی مگر انصاف ملا ضرور۔

Scroll to Top