گرمی کا زور برقرار، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پشاور سمیت صوبے کے میدانی اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں بارش متوقع ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق پشاور کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: موسم نے پھر انگڑائی لے لی، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنا دی

صوبے کے دیگر اضلاع میں چترال کا درجہ حرارت 14، دیر 18، مالم جبہ 21، سیدو شریف 24، بنوں 31، ڈیرہ اسماعیل خان 32 اور ایبٹ آباد 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Scroll to Top