امریکہ ایران امن معاہدے کے لیے پاکستان کی کامیاب ترین ثالثی پر پاکستان سمیت عالمی میڈیا میں بہترین سفارتکاری پر پاکستان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں اور اس تاریخی کامیابی کو تمام معتبر اخبارات اور نشریاتی اداروں نے اپنی مرکزی شہ سرخیوں میں جگہ دی ہے۔
پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی اس مدبرانہ سفارتکاری کو عالمی اور قومی پریس نے دنیا کے امن اور معیشتوں کے تحفظ کے لیے ایک عظیم سنگِ میل قرار دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا میں الجزیرہ، دا ڈپلومیٹ، عرب نیوز اور ٹی آر ٹی ورلڈ نے اس اہم ترین پیش رفت پر پاکستان کی تعریفیں کرتے ہوئے اسے اپنی بڑی شہ سرخیوں کی زینت بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکہ ایران امن معاہدے کیلئے تاریخی کاوشوں نے دنیا کے امن اور معیشتوں کو محفوظ کر دیا،عطاتارڑ
بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تمام بڑے انگریزی اور اردو اخبارات نے بھی اس سفارتی معرکے کو اپنے فرنٹ پیج کی شہ سرخیوں میں نمایاں ترین جگہ دی ہے۔
پاکستان کے مقتدر انگریزی اخبارات ڈان، دا نیشن ,ایکسپریس ٹریبیون، دا نیوز اور پاکستان ٹو ڈےنے اپنی مرکزی سرخیوں میں اس کامیابی کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک تاریخی اور یادگار دن قرار دیا ہے۔
اسی طرح پاکستان کے صفِ اول کے اردو اخبارات روزنامہ جنگ، نوائے وقت، ایکسپریس، دنیا اور نئی بات نے بھی اپنی سب سے بڑی شہ سرخیوں میں پاکستان کی اس بہترین سفارتکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت اور وزیراعظم کی مخلصانہ کوششوں کی بدولت آج عالمی سطح پر پاکستان کا نام گونج رہا ہے ۔





