وفاقی وزیرنے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سےمتعلق خوشخبری سنادی

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ آج پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی واضح ہدایت ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مکمل ریلیف عوام کو فراہم کیا جائے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے مثبت اثرات صرف ایندھن تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کمی آئے گی جس کے نتیجے میں مختلف اشیائے ضروریہ اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں پر بھی مثبت اثر پڑنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی مارکیٹ میں خام تیل مسلسل سستا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید بڑی کمی کا امکان

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔

Scroll to Top