’’میں نے ترس کھا کر تصویر بنوائی‘‘ ٹرمپ کے بیان پر اٹلی وزیراعظم آپے سے باہر، امریکی صدر پر برس پڑیں

’’میں نے ترس کھا کر تصویر بنوائی‘‘ ٹرمپ کے بیان پر اٹلی وزیراعظم آپے سے باہر، امریکی صدر پر برس پڑیں

فرانس میں ہونے والے جی 7 اجلاس کے موقع پر تصویر بنوانے کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کے درمیان تنازع کھڑا ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اطالوی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اطالوی وزیراعظم نے ان کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے “اصرار اور منت سماجت” کی۔ ٹرمپ کے مطابق وہ تصویر نہیں بنوانا چاہتے تھے لیکن “انہیں ترس آ گیا” اور تصویر بنوا لی۔

اس بیان پر اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر کے دعوے کو جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹرمپ کے اس بیان پر حیران ہیں جو مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

جورجیا میلونی نے مزید کہا کہ بعض مواقع پر انہیں حیرت ہوتی ہے کہ امریکی صدر اپنے دیرینہ اتحادیوں کے مقابلے میں مخالف ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ زیادہ نرمی اور احترام سے پیش آتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ رویہ مایوس کن ہے اور وہ یا اٹلی کبھی کسی سے بھیک نہیں مانگتے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ “یہ پہلی بار نہیں کہ ایسے دعوے سامنے آئے ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔”

دوسری جانب اس تنازع کے بعد اطالوی وزیر خارجہ نے امریکا کا اپنا دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ کے بیان کو “توہین آمیز” قرار دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر کے الفاظ نہ صرف اطالوی وزیراعظم بلکہ پورے اٹلی کی توہین ہیں۔

Scroll to Top