بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی پڈہ میں فورسز نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کی، جس کے دوران ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں دیگر 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : خاران میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد، 8 آئی ای ڈیز، کار بم دھماکے کے لیے تیار 2 گاڑیاں، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر کے قبضے میں لے لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔





