پاکستان میں سٹرابیری مون کب نظر آئے گا؟ تاریخ بارے پتا چل گیا

پاکستان میں سٹرابیری مون کب نظر آئے گا؟ تاریخ بارے پتا چل گیا

آسمانی مناظر کے شوقین افراد کیلئے ایک دلکش فلکی مظہر جلد پاکستان کے آسمان پر جلوہ گر ہونیوالا ہے جہاں رواں ماہ سٹرابیری مون دیکھنے کا شاندار موقع میسر آئیگا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سٹرابیری مون 30 جون کو دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی نظر آئے گا جبکہ یہ مکمل چاند 29 اور 30 جون کی درمیانی شب اپنے عروج پر ہوگا۔ اس دوران چاند اپنی مکمل چمک کے ساتھ آسمان کو روشن کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق اس دلکش چاند کا بہترین نظارہ غروبِ آفتاب کے فوراً بعد مشرقی افق پر کیا جا سکے گا، جہاں یہ نسبتاً واضح اور حسین انداز میں نظر آئے گا جسے فلکیات کے شوقین افراد خاص طور پر دیکھ سکیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سال 2026 کا سٹرابیری مون زمین سے اپنے سب سے زیادہ فاصلے پر ہوگا، جس کے باعث یہ عام مکمل چاند کے مقابلے میں تقریباً 12 سے 14 فیصد چھوٹا اور قدرے مدھم دکھائی دے گا، تاہم اس کی

خوبصورتی میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:دوسروں کو موبائل سم دینا قابلِ سزا جرم، پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کردیا

فلکیاتی ماہرین کے مطابق سٹرابیری مون موسمِ گرما کے آغاز کے بعد نظر آنے والا پہلا مکمل چاند ہوتا ہے جسے دنیا بھر میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ اس کا نام اس کے رنگ کی وجہ سے نہیں رکھا گیا بلکہ تاریخی طور پر یہ نام شمالی امریکا میں سٹرابیری کی فصل کے موسم سے منسوب ہے۔

Scroll to Top