آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے 33 پیسے فی کلو گرام کی نمایاں کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد اب ایل پی جی کی نئی قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلو گرام مقرر ہو گئی ہے۔
اس فیصلے کے تحت ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلینڈر 794 روپے 5 پیسے سستا کر دیا گیا ہےجس کے بعد گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 848 روپے 91 پیسے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
اسی طرح یکم جولائی سے کمرشل سلینڈر کی قیمت میں بھی 3 ہزار 57 روپے کی بڑی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اب کمرشل سلینڈر کی نئی قیمت 10 ہزار 960 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا حکام کے مطابق ایل پی جی کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے ایک ماہ کے لیےہوگا۔





