پشاور: سعید آباد میں ہینڈ گرنیڈ دھماکا، ایک بچی جاں بحق، 2 زخمی

کامران علی شاہ
پشاور کے تھانہ فقیر آباد کی حدود سعید آباد میں ایک گھر کے اندر ہینڈ گرنیڈ (دستی بم) پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق اور دو بچیاں زخمی ہو گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ سعید آباد میںاجمل نامی شہری کے گھر میں پیش آیا جہاں بچیاں کھیل رہی تھیں کہ اس دوران اچانک ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی فقیر آباد حامد احسان وڑائچ مقامی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ (BDU) کو طلب کیا گیا جس نے معائنے کے بعد باقاعدہ تصدیق کی ہے کہ یہ ہینڈ گرنیڈ کا ہی دھماکا تھا۔

پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق گھر کا مالک مسمی اجمل کباڑ کا کاروبار کرتا ہے جس کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ دستی بم کباڑ کے سامان میں وہاں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور،تھانہ متنی کی حدود میں افسوسناک واقعہ، پولیس ٹیمیں تشکیل

 پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں پر باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

Scroll to Top