آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 459 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 122 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 185 ڈالر پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا سستا ہوا یا مہنگا ؟ فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟خریداروں کیلئے اہم خبرآگئی
فی تولہ چاندی 319 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 764 روپے کی ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 274 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 799 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بڑھ کر 62.85 ڈالر فی اونس ہوگئی۔





