تھانہ واڑہ ماموند کی حدود میں جانی شاہ کے علاقے میں دو فریقین کے درمیان زمینی تنازع خونریزی میں بدل گیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ سے ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر زمین کے تنازع پر پیش آیا، جہاں فریقین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبدالرحیم ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے، جو چنار کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ باجوڑ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، جبکہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ ترجمان باجوڑ پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ زمینی تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔





