اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا ایکشن، ایم ٹیگ پر اضافی ٹول ٹیکس کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا ایکشن، ایم ٹیگ پر اضافی ٹول ٹیکس کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ٹیگ نہ ہونے یا کم بیلنس کی صورت میں موٹرویز پر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصولی سے متعلق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔

عدالت عالیہ نے 30 مئی 2025 کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئندہ حکم تک شہریوں سے اضافی ٹول ٹیکس وصول نہ کیا جائے۔

یہ فیصلہ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایم ٹیگ سے متعلق اضافی چارجز کے خلاف دائر درخواست پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں جاری کیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ این ایچ اے کی جانب سے عائد کردہ 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس غیر قانونی اور قواعد کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سونے کی قیمت میں کمی یا اضافہ؟ عالمی مالیاتی ادارے کی اہم پیشگوئی سامنے آ گئی

درخواست گزار کے وکیل جلال حیدر نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ نوٹیفکیشن قانون کے مطابق نہیں اور اس کے تحت شہریوں پر اضافی مالی بوجھ ڈالا جا رہا ہے، جس کی کوئی قانونی بنیاد موجود نہیں۔

عدالت نے اس معاملے پر این ایچ اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 اگست تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد موٹرویز پر سفر کرنے والے شہریوں کو وقتی طور پر اضافی ٹول ٹیکس سے ریلیف مل گیا ہے۔

Scroll to Top