راولپنڈی :گورکھپور ناکے پر پی ٹی آئی کارکنوں کا آپس میں تصادم، ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیے

راولپنڈی میں گورکھپور ناکے کے قریب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو دھڑوں کے کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے، جس کے نتیجے میں شدید بدمزگی پیدا ہوئی۔

ذرائع کے مطابق یہ ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب پی ٹی آئی کا ایک گروپ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم سے ملاقات کے لیے پہنچا، تاہم وہاں موجود دوسرے گروپ نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا، جس پر دونوں جانب سے تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ مار پیٹ تک جا پہنچا۔

اس دوران بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم اور دیگر بہنیں بھی موقع پر موجود تھیں جو کارکنوں کے مابین ہونے والی اس دست و گریبان کو دیکھتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کی ڈی آر سی میں شمولیت، رضیہ محسود رکن مقرر

منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل کارکنان ایک دوسرے پر مکے برسا رہے ہیں اور شدید ہاتھا پائی کے باعث ایک پی ٹی آئی کارکن کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔

Scroll to Top