دورہ ویسٹ انڈیزسے پہلے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی تیاریاں جاری

دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوا کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بھرپور ٹریننگ کی۔

کھلاڑیوں کو فیلڈنگ ڈرلز کرائی گئیں، جبکہ سناریو میچ میں باؤلرز کو مختلف حالات میں اسپیلز کروائے گئے، کیمپ کے دوران سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو مختلف جوڑیوں کی صورت میں بیٹنگ کا بھی موقع دیا گیا۔

شیڈول کے مطابق قومی ٹیم آج آرام کرے گی، جبکہ پاکستان ٹیسٹ سکواڈ 13 جولائی کو اسلام آباد سے ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ: کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ، دو نوجوان کھلاڑی جاں بحق

پاکستان ٹیم 18 سے 21 جولائی تک ویسٹ انڈیز میں چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز 25 جولائی سے 10 اگست تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹوروبا اور کوئینز پارک اوول، پورٹ آف سپین میں کھیلے جائیں گے۔

Scroll to Top