موبائل فون کا زیادہ استعمال صرف ذہنی نہیں بلکہ جسمانی صحت کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق مسلسل فون استعمال کرنے سے گردن پر غیر معمولی دباؤ پڑتا ہے، جس سے “ٹیک نیک” کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے اور ریڑھ کی ہڈی، پٹھوں اور جوڑوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق موبائل کا حد سے زیادہ استعمال بینائی پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے، جبکہ سمارٹ واچ مسلسل پہننے سے جلدی مسائل اور حساسیت کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سکرین کو آنکھوں کی سطح پر رکھنا، وقفے وقفے سے آرام کرنا، روزانہ کچھ وقت کھلی فضا میں گزارنا اور باقاعدہ ورزش کرنا ان خطرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل ٹیکس اقساط میں ادائیگی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، پی ٹی اے کی وضاحت
انہوں نے والدین اور نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ موبائل اور دیگر ڈیجیٹل آلات کا متوازن استعمال اپنائیں، تاکہ جسمانی صحت اور ذہنی صلاحیتیں متاثر ہونے سے محفوظ رہیں۔





