شاہدجان
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حکومتی صفوں میں پائی جانے والی سرد مہرئی اور ناراضگی کو ختم کرنے کے لیے سرگرم کوششیں شروع کر دی ہیں جس کے تحت ناراض اور اپنے قریبی اراکینِ صوبائی اسمبلی (ایم پی ایز) کو پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کرنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اسمبلی کے چیف وہپ کے ذریعے اپنے قریبی ساتھیوں اور تحفظات کا اظہار کرنے والے اراکینِ اسمبلی سے ان کی پسند کے محکموں کے لیے نام طلب کر لیے ہیں۔ اس سلسلے میں متعدد ارکانِ اسمبلی نے اپنی ترجیحی وزارتوں اور محکموں کے لیے نام چیف وہپ کو بھجوا بھی دیے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیف وہپ کی جانب سے دیگر اراکین کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ تبا حال جاری ہے تاکہ تمام تحفظات کو دور کر کے متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں پیشہ ور گداگری کے خاتمے کے لیے نیا قانون متعارف، بچوں سے بھیک منگوانے پر سخت سزائیں تجویز
پارلیمانی سیکرٹریز کی ان تقرریوں کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن اور اعلان تمام ارکان سے مشاورت کا یہ عمل مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا۔





