جنوبی وزیرستان: جنڈولہ میں پاک فوج کی جنڈولہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے 10دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا جسے فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔
ذرائع کے مطابق کہ حملے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی گئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ خود کش تھا، جنوبی وزیرستان قلعہ کے باہر گیٹ پر متعدد دہشتگردوں کو ٹھکانے لگادیا گیا ہے۔جنوبی گیٹ کے باہر خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا دیا، جس میں 2 جوان زخمی ہوئے ہیں، دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔