سوشل میڈیا پر فیاض الحسن چوہان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر انتہائی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے بلڈ ٹیسٹ کا چیلنج دے رہے ہیں۔
یہ ویڈیو کلپ سال2013کے عام انتخابات سے قبل کا ہے جہاں ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو کے دوران فیاض الحسن چوہان اور جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کے درمیان شدید تکرار ہوئی۔
ٹاک شو میں بحث کے دوران فیاض الحسن چوہان نے حافظ حمد اللہ کو چیلنج کیا کہ مولانا فضل الرحمن کا بلڈ ٹیسٹ کروایا جائے اگر ان کے خون میں الکوحل (شراب) نہ نکلی تو وہ لائیو شو میں ناک رگڑ کر معافی مانگیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : شہداء ہمارا فخر ہیں، گورنر خیبرپختونخوا نے فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، مولانا سے معافی کا مطالبہ
برسوں بعد یہ ویڈیو ایک بار پھر انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے اور صارفین اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔





