فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت، غیر معمولی لگن اور مسلسل کوششوں سے مشترکہ دفاعی معاہدہ ممکن ہوا، وزیراعظم شہبازشریف

پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے وزیراعظم کی اہم ہدایات جاری

Pakistan SCO Summit 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے خطے کی کشیدہ اور غیریقینی صورتحال کے پیش نظر ہر ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو مکمل تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت خطے کی کشیدگی کے ملکی معیشت پر اثرات کے جائزے اور سادگی مہم سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ملکی معیشت اس وقت مستحکم ہےتاہم خطے میں کشیدگی بڑھنے سے معیشت کے مستقبل میں متاثر ہونے کا اندیشہ ہےجس کے لیے ضرورت پڑنے پر بروقت اقدامات کا جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

دورانِ بریفنگ وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ ملک میں ضروریات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور مستقبل کے لیے بھی ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنا لیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے حکومتی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایندھن کی فراہمی کے بہترین انتظام اور سبسڈی کے ذریعے عام آدمی، موٹر سائیکل سواروں، رکشہ ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹرز کو قیمتوں کے اثرات سے موثر تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات اور توانائی بچت کی قومی مہم میں عوام کے بھرپور تعاون اور سادگی مہم میں ان کے کردار کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

انہوں نے متعلقہ حکام کو تاکید کی کہ کسی کو بھی ایندھن کی مصنوعی قلت پیدا کر کے عوام کو پریشان کرنے کی اجازت نہ دی جائے اور ایسے عناصر کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top