اولمپک چیمپئن کے جیولن تھرو ایونٹ میں بڑا اپ سیٹ

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم سیزن کے پہلے جیولن تھرو ایونٹ میں 9ویں نمبر پر رہے۔

لوسرن ایونٹ میں ارشد ندیم کی بہترین تھرو 78.47 میٹر رہی، وہ 80 میٹر کی حد عبور نہ کر سکے اور پوڈیم پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

ایونٹ کا ٹائٹل جرمنی کے جولین ویبر نے 87.04 میٹر کی تھرو کے ساتھ جیتا، جبکہ آسٹریلیا کے کیمرون میک انٹائر دوسرے اور لتھوانیا کے ایڈیس ماتوسیوتس تیسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاپور زدران کی آخری وطن واپسی، اہلِ خانہ اور ساتھی کرکٹرز غم سے نڈھال

ارشد ندیم، جو پیرس اولمپکس میں ریکارڈ تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیت چکے ہیں، اس مقابلے میں اپنی بہترین فارم دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

Scroll to Top