بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہےجس کے بعد ملکی بازاروں میں سونا اور چاندی ایک بار پھر سستے ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد 3 ہزار 994 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخوں میں واضح کمی دیکھی گئی۔ یہاں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 600 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 21 ہزار 836 روپے کی سطح پر آ گئی ہے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 86 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اس کے نرخ 3 لاکھ 61 ہزار 656 روپے ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی،پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں کو بھی ریورس گیئر لگ گیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 126 روپے کی کمی کے بعد 6 ہزار 29 روپے کی سطح پر آ گئی ہے جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 108 روپے سستی ہو کر 5 ہزار 168 روپے کی سطح پر بند ہوئی ہے۔





