محمد اعجاز آفریدی
خیبر پختونخوا حکومت نے بیوروکریسی میں اہم ردوبدل کرتے ہوئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) گریڈ 19 کے دو اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشنز کے مطابق ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز ڈیپارٹمنٹ میں تعینات سیکرٹری سیکیورٹی محمد عثمان کا فوری طور پر تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں متعدد اعلی افسران کی ترقیاں،تبادلے و تقرریاں
اسی طرح ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے تحت ایڈیشنل سیکرٹری انرجی اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ شاہ رخ علی کو فوری طور پر تبدیل کر کے ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز ڈیپارٹمنٹ میں اسپیشل سیکرٹری ٹو (II) تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی یہ تقرری سی ایس اے 1973 کے سیکشن 10 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔





