خیبرپختونخوا میں متعدد اعلی افسران کی ترقیاں،تبادلے و تقرریاں

خیبرپختونخوا میں متعدد اعلی افسران کی ترقیاں،تبادلے و تقرریاں

محمد اعجازآفریدی

حکومتِ خیبر پختونخوا کے محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں باقاعدہ ترقی پانے والی کالج کیڈر کی درجنوں خواتین پروفیسرز اور پرنسپلز کی نئی تعیناتیوں اور ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی منظوری سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سمری اور بورڈ کے فیصلوں کی روشنی میں ترقی پانے والی خواتین افسران کو صوبے کے مختلف گورنمنٹ گرلز ڈگری کالجز (GGDC) اور گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالجز (GGPGC) میں بطور پرنسپل اور پروفیسرز تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ترقی پانے والی سینئر خواتین افسران میں صائمہ خلیق کو پرنسپل جی جی ڈی سی نمبر 1 چارسدہ، نگہت افزا کو پرنسپل جی جی پی جی سی مردان، ڈاکٹر بخت شاہدہ گیلانی کو پرنسپل جی جی پی جی سی درگئی مالاکنڈ، اورنادیہ اشرف کو پرنسپل جی جی پی جی سی کوہاٹ مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح سلمیٰ غنی کو پرنسپل جی جی ڈی سی تیمرگرہ (دیر لوئر)، ڈاکٹر نگہت شاہین کو پرنسپل جی جی پی جی سی ہری پور، بشریٰ فاطمہ کو پرنسپل جی جی پی جی سی منڈیاں ایبٹ آباداورشبنم تابندہ کو پرنسپل جی جی ڈی سی نمبر 1 مانسہرہ تعینات کیا گیا ہے۔

تبادلوں کی اس فہرست میں غزالہ کرن اعوان کو پرنسپل جی جی پی جی سی نمبر 1 ایبٹ آباد، سیما گل کو پرنسپل جی جی ڈی سی نمبر 1 حیات آباد پشاور،رانی گل کو پرنسپل جی جی ڈی سی نوشہرہ،شاہین بیگم کو پرنسپل جی ایف سی (ویمن) پشاور، اورریحانہ بی بی کو پرنسپل جی جی پی جی سی سیدو شریف سوات تعینات کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے دوسرے حصے میں گریڈ 19 اور 20 کی خواتین پروفیسرز کی ایڈجسٹمنٹ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جس کے تحت شاہانہ سمین کو پروفیسر جی جی ڈی سی تاجو بی بی چارسدہ، فرحت جبین کو پرنسپل جی جی ڈی سی شیخ ملتون مردان،شازیہ بنگش کو پروفیسر جی جی ڈی سی کے ڈی اے کوہاٹ، اور فرح سعید کو پروفیسر جی جی ڈی سی چٹی ڈھیری نمبر 2 مانسہرہ ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں

اسی طرح رحمانیہ بیگم کو پروفیسر جی جی ڈی سی نمبر 1 حیات آباد پشاور،سیدہ مبینہ قادری کو ایسوسی ایٹ پروفیسر جی جی ڈی سی تیمرگرہ (دیر لوئر)،ہما اقبال کو پروفیسر جی جی پی جی سی منڈیاں ایبٹ آباد، اور نادیہ نثارکو جی جی ڈی سی عمر زئی چارسدہ میں خالی اسامیوں کے خلاف تعینات کیا گیا ہے۔

Scroll to Top