شہداء کی تذلیل اور جی ایچ کیو کے باہر دھرنے کی دھمکی، فضل الرحمان کے بیان پر سینئر صحافی منصور علی خان کا شدید ردعمل

شہداء کی تذلیل اور جی ایچ کیو کے باہر دھرنے کی دھمکی، فضل الرحمان کے بیان پر سینئر صحافی منصور علی خان کا شدید ردعمل

سینئر صحافی منصور علی خان نے فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔

منصور علی خان کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کا شہداء کے متعلق یہ کہنا کہ “انہیں تو شہید ہونے کے پیسے ملتے ہیں”، ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ سوچ ہے۔

انہوں نےکہاکہ اس قسم کے خیالات سے میجر عزیز بھٹی اور راشد منہاس سمیت ملک و قوم کے تمام شہداء کی لازوال قربانیوں اور ملٹری اعزازات کی وقعت ختم ہو جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پر وطن کی خاطر جان دینے والے جوانوں کے والدین اپنے لخت جگر کے جنازوں پر بھی ‘پاکستان زندہ باد’ کے نعرے لگاتے ہیں اور ملک کی خاطر اپنے مزید بیٹے بھی قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، اس لیے ان عظیم والدین کو جا کر یہ ہرگز نہیں کہا جا سکتا کہ ان کے بیٹے کا تو کام ہی یہی تھا یا انہیں اس کے پیسے ملتے تھے۔

سینئر صحافی نے اس بات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا کہ زبان پھسلنے پر معذرت کرنے کے بجائے اس سنگین معاملے کو مزید آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان اسمبلی میں  فضل الرحمان کے بیان کی مذمت، شہداء کے حق میں متفقہ طور پر قرارداد منظور

انہوں نے بتایا کہ مولانا عبدالغفور حیدری نے اب ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر فضل الرحمان پر ہونے والی تنقید کو فوری طور پر بند نہ کیا گیا تو وہ جی ایچ کیوکے باہر دھرنا دیں گے۔

Scroll to Top