اسلام آباد: امریکا نے 85 پاکستانی طلبا اور محققین کو فل برائٹ اسکالرشپ فراہم کر دی ہیں، جس کے تحت منتخب امیدوار امریکی جامعات میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیقی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (USEFP) کے مطابق رواں سال فل برائٹ پروگرام کے تحت 71 طلبا کو ماسٹرز، 14 امیدواروں کو پی ایچ ڈی جبکہ 6 افراد کو فل برائٹ فارن لینگویج ٹیچنگ اسسٹنٹ فیلوشپ دی گئی ہے۔
اس پروگرام کے ذریعے پاکستانی طلبا کو امریکا کی جامعات میں مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے اور تحقیق کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : اگر خاندان میں دل کی بیماری ہے تو یہ خبر ضرور پڑھیں
واضح رہے کہ فل برائٹ پروگرام امریکا اور پاکستان کی حکومتوں کے مشترکہ تعاون سے جاری ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی روابط کو فروغ دینا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2005 سے اب تک 3 ہزار سے زائد پاکستانی طلبا اور اسکالرز فل برائٹ پروگرام کے تحت وظائف حاصل کر چکے ہیں۔





