سامان اٹھائے قافلے چمن پہنچنے لگے! افغان مہاجرین کی واپسی میں اضافہ، ڈیڈ لائن کے بعد اہم پیش رفت سامنے آگئی

سامان اٹھائے قافلے چمن پہنچنے لگے! افغان مہاجرین کی واپسی میں اضافہ، ڈیڈ لائن کے بعد اہم پیش رفت سامنے آگئی

افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل تیز ہو گیا ہے، جہاں روزانہ سیکڑوں افغان شہری اپنے سامان کے ساتھ چمن ہولڈنگ کیمپ پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق واپسی کے خواہش مند افغان خاندان ضروری سامان لے کر کیمپ کا رخ کر رہے ہیں، جہاں سے ان کی واپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد غیر دستاویزی افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے ایسے افراد کی شناخت اور قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ واپسی کے عمل کو منظم انداز میں مکمل کرنے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔

چمن ہولڈنگ کیمپ میں بڑھتی آمد کے باعث انتظامیہ کی جانب سے سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

Scroll to Top