پاکستان اور عالمی منڈی میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2057 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 714 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہو کر 4018 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی 41 روپے اضافے کے بعد 6070 روپے ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ اور معاشی عوامل کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہیں۔





