خیبر پختونخوا حکومت کا سابق فاٹا اورپاٹا کی صنعتوں سے متعلق بڑا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ، سابق فاٹا اورپاٹا کی صنعتیں سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

Pakistan SCO Summit 2026

خیبرپختونخوا حکومت نے سابق فاٹا اور پاٹا کے کاروباری افراد کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے وہاں کے کارخانوں اور صنعتی یونٹس کو سیلز ٹیکس سے بری الذمہ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت یہ ٹیکس چھوٹ یکم اگست 2026 سے لے کر 30 جون 2028 تک نافذ العمل رہے گی۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے چند بنیادی شرائط رکھی گئی ہیں؛ جن میں کارخانے کا سابق فاٹا یا پاٹا کی حدود میں ہونا اور اس کا بطور ‘ودہولڈنگ ایجنٹ’ رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔ تاہم، جو خدمات آن لائن یا دور بیٹھے ریموٹ ذرائع سے فراہم کی جائیں گی، وہ اس استثنیٰ میں شامل نہیں ہوں گی۔

 یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی میں سابقہ فاٹا اور پاٹا میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

محکمہ جاتی حکام کے مطابق، اگر کسی بھی مرحلے پر شرائط کی خلاف ورزی کی گئی یا غلط معلومات فراہم کی گئیں تو یہ ٹیکس چھوٹ ختم کی جا سکتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس نوٹیفکیشن کے نفاذ سے پہلے جو ٹیکسز جمع ہو چکے ہیں، ان کی واپسی یا ایڈجسٹمنٹ کا کوئی دعویٰ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top